سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے سنیچر کو بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ حسب وعدہ جموں کشمیر کے اندر استصواب رائے عامہ منعقد کرائے۔
میر واعظ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”آج سے70سال پہلے اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل میں1949کو قرار داد پاس کرکے جموں کشمیر کے اندررائے شماری کا وعدہ کیا تھا“۔
انہوں نے مزید کہا”ہم بھارت کے جبری کنٹرول کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں اور ہم نسل کے بعد نسل تنازع میں کھو رہے ہیں۔ ہمارا پُر زور مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے“۔