سرینگر// برما میں روہنگیائی مسلمانوں کی جلا وطنی اور قتل عام کی بہترین رپورٹنگ پر بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹیڈ پریس سے وابستہ کشمیری فوٹو جرنلسٹ ڈار یاسین کو دیگر8 فوٹو صحافیوں کے ہمراہ ”ہال بوائل“ ایوارڑ سے نوازا گیا۔ ان فوٹر جرنلسٹوں کو یہ اعزازملک سے باہربہتر اخبار،خبر،سروس اور ڈیجیٹل رپورٹنگ کی بنیاد پر دیا گیا۔ ایسو سی ایٹیڈ پریس نے روہنگیائی مسلم خواتین کی سرکاری فوج کی طرف سے عصمت ریزی پر دستاویزی فلم تیار کی،جس میں روہنگیائی خواتین اور بچوں کو فوج کی طرف سے ذبح کرنے کے علاوہ ایک والد کی داستان،جس نے اپنے کنبے کو بچانے کیلئے جدوجہد کی۔ یاسین ڈار کا یہ امسال تیسرا ایوارڑ ہے،اس سے سے قبل انہیں اٹلانٹا فوٹو جرنلزم ایوارڑ اور این پی پی اے کے ہیومنٹرئن ایوارڑ سے بھی نوازا گیا۔