جموں //بینک ایمپلائز فیڈریشن کی صوبائی اکائی کی جانب سے غریب طلباء میں کتابیں تقسیم کی گئی ۔آل انڈیا بینک ایمپلائز فیڈریشن کے بینر تلے لگائے گئے ایک کیمپ کے دوران آل انڈیا سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ساتھ منسلک غریب طلباء میں کتابیں اور دیگر ساز و سامان تقسیم کیا گیا ۔فیڈریشن کی جانب سے پورے ملک میں غریب طلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے سلسلہ میں کتابیں تقسیم کی جارہی ہیں تاکہ وہ بھی دیگر طلباء کے ساتھ ساتھ اپنے روشن مستقل کا خواب پورا کرسکیں ۔کتابیں تقسیم کرتے ہوئے بینک ایمپلائز فیڈریشن کی صوبائی اکائی کے جنرل سیکریٹری ارون کمار گپتا نے طلباء کو یقین دلایاکہ فیڈریشن ان کو اپنا خواب پورا کرنے کیلئے ہر ممکن امداد کیلئے تیار ہے ۔اس موقعہ پر آل انڈیا سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ریاستی صدر سنجے کوتوال ،جنرل سیکریٹری ودیگر اراکین بھی موجود تھے ۔