ممبئی// ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتے کم ہوتے ہوئے دو اپریل کو اختتام پذیر ہفتے میں چار ماہ سے کم ترین سطح 576.87 ارب پر ڈالر آ گئے ۔ریزرو بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.42 ارب ڈالر کی کمی درج کی گئی ہے ۔ اس سے قبل 26 مارچ کو اختتام پذیر ہفتے میں یہ 2.99 ارب ڈالر کم ہو کر 579.29 ارب ڈالر رہے تھے ۔ مرکزی بینک نے کہا کہ 2 اپریل کو اختتام پزیر ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کے سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 1.52 ارب ڈالر کم ہو کر536.44 بلین ڈالر رہ گئے ۔ سونے کے ذخائر بھی 884 کروڑ ڈالر کم ہو کر 34.02 ارب ڈالر پر آ گئے ۔ اس دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 1.5کروڑ ڈالر کم ہو کر4.92 ارب ڈالر اور اسپیشل ڈرائنگ رائٹ40 لاکھ ڈالر کم ہو کر 1.49 ارب ڈالر رہے ۔ یواین آئی
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چار ماہ کی کم ترین سطح پر