رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی نے بینکنگ شعبہ میں ڈیپازٹس و ایڈوانسز کی حصولیابیوں کا جائزہ لینے اور ضلع کریڈٹ پلان ا جرا کرنے کیلئے بینکنگ و سول محکموںکے افسروں کی ضلع سطحی جائزہ کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں سی پی او اوتم سنگھ، آر بی آئی کے نمائندہ ایس پی سونی، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر ایم کے پنڈتا، ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی آر کے شرما ،جنرل منیجر ڈی آئی سی، اے ڈیز، سی ایچ اوز و دیگر بینکرس و افسروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جون 2017تک ضلع میں 1102.76 کروڑ روپیہ کا ڈیپازٹ کیا گیا ہے ،جبکہ اسی مدت کے دوران 337.57 کروڑ روپے کا ایڈوانس دیا گیا ہے۔ضلع کے سی ڈی تناسب میں1.47 فی صدی کا اضافہ ہوا ہے جو کہ 30.61 فیصدی ہے جس پر ڈی سی نے اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کیا ۔بعدازاں میٹنگ میں مرکزی سرکار کی سپانسر شدہ سکیموں پر بحث کی گئی جن کے تحت لوگوں کو آمدنی پیدا کرنے کے یونٹ قائم کرنے کے لئے قرضہ دیا جا تا ہے۔چئیر مین نے بینکوں کی جانب سے اس میں مقررہ نشانہ حاصل کرنے میں کم شرح پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے آر بی آئی سے کہا کہ اُن بینکوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جو مرکزی سیکوں پر قرضہ فراہم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔انہوں نے بینکوں سے چھوٹے چھوٹے قرضوں خصوصاً زراعت، تعلیم، اور روزگار شعبہ میںفراہم کرنے کے لئے کار گر اقدام کریں،تا کہ اکثریتی آبادی مستفید ہو۔ انہوں نے کسانوں کو کے سی سی مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی۔ڈی سی نے بینکوں کو مُدرا، اٹل پنشن یوجنا کے تحت قرضہ فراہم کرنے کے علاوہ پی ایم جے ڈی وائی، پی ایم جے جے وائی، پی ایم ایس بی وائی،پی ایم اے پی وائی و دیگر مالی معاونت والی سکیموںمیں قرضہ فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔انہون نے محکمہ زراعت اور بینکرس کو مشترکہ طور سے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا لاگو کرنے کے لئے کسانوں کو فائنانشل سیکورٹی مہیا کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے بینکرس سے ضلع کے مختلف مقامات پر کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کو مختلف سکیموں سے آگاہ کیا جاسکے۔ڈی سی نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جو بینک عوامی خدمت میں مثالی کارکردگی کا مُظاہرہ کریں گے اُن کی عزت افزائی کی جائے گی۔دریں اثنا رام بن میں رول سیہلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹیچوٹ(RSETI) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں مختلف محکموں کی جانب سے نئے سمال سکیل یونٹس کھولنے کی صلاح کا خوشامدید کیا گیا ۔