قاضی گنڈ// ونپوہ قاضی گنڈ میں سی آر پی اہلکار اسپتال لیجانے کی اجازت نہ دینے کے بعد دم توڑ بیٹھا جس کے بعد اسکے ساتھیوں نے اپنے کمپنی کمانڈر کی شدید مارپیٹ کی۔ذرائع کے مطابق ونپوہ میں ریلوے کی حفاظت پر مامور 66بٹالین ڈی کمپنی سے وابستہ سی آر پی اہلکار کے نشو ساکن منی پور کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور اسکے ساتھیوں نے ونپوہ میں ہی مریض اہلکار کو اسپتال لیجانے کی غرض سے کمپنی کمانڈر پرم جیت سنگھ سے اجازت مانگی۔ تاہم کمانڈر نے اجازت دینے سے انکار کیا جس کے بعد بیمار اہلکار کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور اُس کی موت واقع ہوئی ۔اس بیچ ناراض اہلکاروں نے کمپنی کمانڈر کے رویہ کے خلاف سخت احتجاج کیا جب کہ کئی اہلکاروں نے اُسے مارا پیٹا بھی ۔پولیس ذرائع نے اگر چہ واقع کی تصدیق کی تاہم سی آر پی ایف نے واقع پر تبصرہ کر نے سے انکار کیا۔البتہ اعلیٰ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔