عظمیٰ نیوزسروس
جموں// جموں کے بیلی چرانہ توی علاقے میں بدھ کے روز ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق، مقامی لوگوں نے تقریباً 23 سالہ خاتون کی لاش بیلی چرّانہ توی کے قریب دیکھی اور فوراً حکام کو اطلاع دی۔پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔دریں اثناء، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔