وی اوآئی
سرینگر //بیلوپلوامہ میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث پریشانیوں کاسامنا ہیں اور انہوں نے حکا م سے علاقے میں سہولیات بہم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بیلو پلوامہ میںلوگ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث کافی پریشان حال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کی قلت پائی جار ی ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بیلو ایک ماڈل ولیج ہونے کے باوجود ترقیاتی محاذ پر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ایک مقامی شہری محمد سلیم نے بتایا ’’ علاقے کی مرکزی سڑک چند سال قبل خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے لیکن تقریباً 1000 گھرانوں پر مشتمل گاؤں کی اندرونی سڑکیں ٹھیک کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ دوردراز دیہات میں اندرونی سڑکیں بنائی گئیں، لیکن اس گاؤں کو نظر انداز کر دیا گیا ، جو کہ ساتھ ہی گاؤں کو ماڈل ولیج کا درجہ دینے پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔ایک اور مقامی رہائشی غلام رسول نے کہا کہ علاقے میں پانی اور بجلی کی سہولیات درست نہیں ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مقامات پر ایل ٹی بجلی کے کھمبے نہیں ہیں اور درختوں کے ذریعے تاریں بچھائی جا رہی ہیں جو کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔ایک اور مقامی سجاد احمد نے بتایا کہ گاؤں میں ایک صحت مرکز ایک گھر کے ایک کمرے میں کام کر رہا ہے جس میں کوئی سہولت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں معمولی بیماریوں کے لیے بھی ایس ڈی ایچ راجپورہ یا ضلع ہسپتال پلوامہ جانا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار علاقے میں ویٹرنری کیئر کا مطالبہ کیا تھا لیکن وہ مطالبہ بھی پورا نہیں ہوا۔انہوں نے متعلقہ حکام بالخصوص ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر جلد از جلد غور کریں اور متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دیں۔