سرینگر// بیسٹ ایگرو لائف لمیٹڈ نئی دہلی نے جمعرات کو ایس کے آئی سی سی سرینگر میں وادی کے ریٹلروںاور کا شتکاروں کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں سینکڑوں کا شتکاروں اور ڈیلروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت پرنسپل سیکرٹری زراعت نوین چودھری نے کی جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پرناظم زراعت کشمیر اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر بھی موجود تھے ۔تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر بیسٹ ایگرو ومل کمار ، ایم ڈی بیسٹ ایگرو راجن کمار ، ڈی سی ایم بیسٹ ایگرو اروند جین نے بھی شرکت کی۔اس بیدرای پروگرام میں اویس جانوری اور عبدالمجید بھی شرکت کی۔اس کمپنی نے اپنا کاروبار 2018 میں شروع کیا تھا اور اسے ہندوستان بھر کے کسانوں نے بھی مختصر وقت میں پہچان لیا۔ بیسٹ ایگرو کا ایجنڈا ہے کہ کاشتکاروں کو معیاری مصنوعات اور معیاری سیب کی پیداوار کے بارے میں آگاہی دی جا جاسکے۔