جموں //گورنر این این ووہر انے لوگوں کو بیساکھی کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ اس دن سے بھارتی کیلنڈر میں ایک نئے سال کی شروعا ت ہوتی ہے اور اسے شمالی بھارت بالخصوص سیکھ برادری کے لئے ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اسی دِن خالصہ پنت کی بنیاڈ بھی ڈالی گئی۔گور نر نے کہا کہ شمالی ریاستوں میں بیساکھی کے تہوار سے ہی فصلوں کے کٹائی کا موسم شروع ہوتا ہے اور اس دن سے کسان اپنی محنت کا ثمر حاصل کرنا شروع کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہماری عظیم ثقافتی وراثت کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے۔گور نر نے اس موقعہ پر ریاست میں امن ، رواداری ، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ہے۔دریں اثناوزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے لوگوں کو بیساکھی کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میںمحبوبہ مفتی نے کہا کہ اس تہوار کے دوران کسانوں کی محنت و مشقت اور فصلوں کی کٹائی کے موسم کی عکاسی ہوتی ہے اور ا س تہوار کو آپسی بھائی چارے اور رواداری کے ساتھ منانے سے اس کی رونق اور بھی دوبالا ہوجاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ بیساکھی جیسے تہوار وں سے لوگوں کے درمیان محبت کے رشتے مضبوط ہوجاتے ہیں اور باہمی رواداری اور اخوت کے اقدار پروان چڑھتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔علاوہ ازیں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ریاستی عوام کو آج منائی جارہی بیساکھی پر مبارک باد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میںنائب وزیر اعلیٰ نے ریاست کی ترقی ، خوشحالی اور امن و رواداری کی دعا کی ہے۔