ترال//بورڑنگ ہاﺅس ترال میں آج سکھ فرقے کی جانب سے بیسا کھی کے تیسرے دن کے موقعہ پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔تقریب میں پوجا پاٹ کے علاوہ دیگر کئی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔نوجوان سکھ لیڈر جوگندر سنگھ سیٹھی نے بتایا ”ہم ترال میں ہر کوئی تہوار بھائی چارے کے ساتھ مناتے ہیں اور یہاں ہر سال بیساکھی کے تیسرے روز سکھ فرقے کے لوگ جمع ہو کر پوجا پاٹ کرتے ہیں۔