Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

بیساکھی کے تہوار پر مغل باغات میں روایتی چہل پہل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 14, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر/ / وادی میں جمعرات کو سکھ برادری نے خالصہ پنتھ کے قیام اور فصلوں کی کٹائی کی خوشی میں منایا جانے والا بیساکھی کا تہوار  سادگی کے ساتھ منایا ۔ وادی میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے پیش نظر امسال سکھوں نے بیساکھی سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔بیساکھی کے موقعہ پر خصوصی تقاریب کے بیچ شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع مغل باغات کورسمی طور سیلانیوں کیلئے کھول دیا گیا تھاجہاں دن بھر سکھ برادری کے ساتھ ساتھ سیلانیوں کا تانتا بندھا رہا۔بیساکھی کے موقعہ پر وادی کی سب سے بڑی تقریب گوردوارہ چھٹی پادشاہی کاٹھی دروازہ رعناواری میں منعقد ہوئی جہاں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد ماتھا ٹیکنے کے لئے آئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔  گر دواروے میں مفت لنگر اور مشروبات کا انتظام بھی کیا گیا تھا ۔گورودوارہ چھٹی پادشاہی باغات برزلہ میں بھی صبح سے ہی سکھ برادری کے لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ گورودوارہ امیراکدل میں بھی بیساکھی کے سلسلے میں خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔امیراکدل میں رضاکاروں کی طرف سے راہگیروں میں مشروبات تقسیم کی جارہی تھیں ۔جواہر نگر میں بھی گردوارے میں تقریب منعقد ہوئی ۔بیساکھی کے موقع پر تمام گردواروں کوسجایاگیا تھا اورہر سال بیساکھی پر رسمی طور پر سرینگر میں تمام مغل باغات بشمول نشاط ،شالیمار،چشمہ شاہی وغیرہ کو سیاحوں اور عام سیلانیوں کیلئے کھول دیا گیاتھا اورپہلے روز ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے رخ کیا۔مغل باغات میں سکھ نوجوانوں نے رقص و موسیقی کی محفلوں کا انعقاد کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ادھر باغ گل لالہ میں بھی جمعرات کو ہزاروں سیلانی دیکھے گئے ۔ادھر وادی کے مختلف علاقوں میں تعینات فورسز اہلکاروں نے بھی بیساکھی کا تہوارجو ش و خروش کے ساتھ منایا اور اس سلسلے میں فورسز کیمپوں میں بھی خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں۔ بارہمولہ، ترال ،بڈگام،کپوارہ، ہندوارہ ، چوگل،اونتی پورہ ، چھٹی سنگھ پورہ ، مٹن اورشوپیان سمیت تمام ایسی جگہوں پر خاص تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سکھ برادری سے وابستہ لوگ مقیم ہیں۔ کرناہ تحصیل کے تربانی علاقے میں مسلمانوں نے سکھوں کے ساتھ بیساکھی کا تہوار منایا اورمٹھائیں تقسیم کیں۔104انفینٹری برگیڈ کے برگیڈیئر نے گوردوارے میں چادر چڑھائی ۔جموں وکشمیر سکھ مائنارٹی فورم کے صدر ہرجیت سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’آج کے روز گورو گوبند جی نے سکھ مت اورسکھ قوم کی بنیادقائم کی جس لحاظ سے بیساکھی سکھوں کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار 3 روزپر مشتمل ہو تا ہے جس میں پہلے روز خصوصی شبد کیرتن اورپوچا پاٹ ہو تی ہے جبکہ دیگر دو روز میں میلے اور خاص پوجا کی جاتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج یعنی 14اپریل کو شادی مرگ پلوامہ ،قلم پورہ سنگھ پورہ بارہمولہ ،اوڑی اوردیگر کئی مقامات پر بیساکھی کے سلسلے میں میلے منعقدہونگے ۔۔وادی کشمیر میں بیساکھی کا تہوار موسم بہار اور پنجاب میں نئے سال کی آمد کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ دیگر ریاستوں میں اس دن کو فصلوں کی کٹائی کے موسم کی شروعات مانا جاتا ہے۔ سکھوں کے دسویں گورو ،گورو گوبند سنگھ جی نے 1689میں اسی روز خالصہ پنتھ کی بنیاد ڈالی تھی جبکہ ریاست سے باہر ہندو ، سکھ اور دیگر مذاہب سے وابستہ لوگ اس دن کو فصلوں کی کٹائی کے موسم کے بطور مناتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ دن بھا رت کے کلینڈر میں نئے سال کی شروعات کے طور پر منا یا جا تاہے اور کسان اس روز اپنی فصلوں کی کٹائی کا کام شروع کر تے ہیں جو کہ ان کی سخت محنت کا پھل ہو تا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?