سرینگر//پولیس نے گریٹر کشمیر کے نمائندے شبیر ابن یوسف کے والد حاجی محمد یوسف پیر کے انتقال پرسوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پولیس میڈیا سنٹر میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس افسران نے شرکت کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔اس دوران کالم نویس احمد کشمیر نے بھی شبیر ابن یوسف کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔