سرینگر// لبریشن فرنٹ،فریڈم پارٹی،مسلم لیگ،مسلم کانفرنس، محاذ آزادی ،ینگ مینز لیگ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ، تحریک استقامت اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم فورم ووئس آف وکٹمز نے بیروہ بڈگام میں نہتے شہر یوں پر اندھادھند فا ئر نگ کر کے 20سالہ نو جوان تنویر احمد کی ہلاکت اور دوسرے کئی شہر یوں کے زخمی ہو نے پر گہر ے صدمے کا اظہار کر تے ہو ئے عالمی برادری سے عموماًااور اقوم متحدہ سے خصوصاً اپیل کی ہے کہ وہ نہتے کشمیر یوں پر بھارتی افواج کی طرف سے ہو رہے مظالم کا نو ٹس لیں۔ لبریشن فرنٹ چیئرمین محمدیاسین ملک کی ہدایت پر لبریشن فرنٹ کے ایک وفد نے بیروہ میں جاں بحق کئے گئے معصوم جوان تنویر احمد وانی کے گھر جاکر غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔وفد میںفرنٹ کے چیف آرگنائزر سراج الدین میر،ضلع صدر گلزار پہلوان،اراکین محمد رمضان صوفی،مولوی عبدالرشید،علی محمد اور عبدالرحمان گوجری شامل تھے۔ وفد نے تنویر کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے ایک اور معصوم کی جان سے کھیل کراس بات کی نشاندہی کی ہے کہ انسانوں کے خون کے خوگر ان فوجیوں کے سامنے کشمیری جانوں کی کوئی قدروقیمت نہیں ہے۔ فریڈم پارٹی کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد عبداللہ طاری نے تنویر احمد کی ہلاکت اور دوسرے کئی شہر یوں کے زخمی ہو نے پر گہر ے صدمے کا اظہار کر تے ہو ئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ نہتے کشمیر یوں پر ہو رہے مظالم کا نو ٹس لیں شاہ۔پارٹی کے ایک وفد نے بیروہ جاکت لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔وفد میں عبدالر شید اور محمد الطاف شامل تھے۔اس موقع پر فر یڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے تعزیتی مجلس سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی قوم اپنا پیدائشی حق حق خوداردیت حاصل کر نے کیلئے ایک تحریک چلارہی ہے لیکن بھارتی حکمران اس تحریک کو دبا نے کیلئے طاقت کا استعمال کر رہی ہے ۔انسانی حقوق کیلئے سرگرم فورم ووئس آف وکٹمزکے کارڈی نیٹر عبدالرئوف خان نے نہتے شہری کی ہلاکت کو حقوق البشر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔مسلم لیگ ترجمان سجادایوبی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی تشدد اور بربریت کا شکار بنارہی ہے اور یہاں کی انتظامیہ بسروچشم اس گھناؤنے کھیل کا مشاہدہ کر رہی ہے اور صرف کرسی کے چار ٹوٹے پھوٹے پائیوں سے چمٹے رہنے کے لئے فوج کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، محاذ آزادی کے ایک دھڑے کے صدرمحمد اقبال میر ،ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمداحسن اونتو اور تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تنویر احمد کوجرم بے گناہی کی پاداش میں راست فائرنگ کے دوران جاں بحق کیا گیا ،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔