Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بیروہ میں بلاجواز فائرنگ،،25سالہ نوجوان جاں بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 22, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ قصبہ میں نماز جمعہ سے قبل فوج نے ایک فروٹی ڈبہ میںہوئے دھماکے کی آواز پر ہڑبڑاہٹ اور ایک دوکان کے شٹر پر پتھر سے زور دار آواز سے خوف زدہ ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انتہائی غریب ایک25سالہ نوجوان ٹیلر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔اس واقعہ کے بعد وہاں ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے اس ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور فوج کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔پولیس و فورسز نے لاش کو مزار شہدا تک لیجانے کی اجازت نہیں دی اور جلوس میں شامل لوگوں پر اندھا دھند شلنگ کی جس سے تین افراد کو چوٹیں آئیں۔شام دیر گئے تک لاش کو دفنایا نہیں جاسکا تھا۔
واقعہ کیسے ہوا؟
عینی شاہدین کے مطابق ہڑتال کے بیچ بیروہ بازار میں کچھ دوکانیںکھلی تھیں اوربازار میںچھاپڑی فروشوں نے بھی مال سجایا تھا۔ شاہدین کا کہنا ہے کہ قریب ایک بجکر15منٹ پر53آر آر فوجی اہلکار معمول کی گشت پر بازار سے جارہے تھے، جس کے دوران ایک گلی میں چھوٹے بچوں نے فروٹی ڈبہ میں دھماکہ کرایا۔فوجی اہلکاروں کو غصہ آیا اور انہوں نے ایک بارہ سالہ لڑکے کو پکڑ لیا اور اسے اپنے ساتھ لینے کی کوشش کی۔اس موقعہ پر چند دوکانداروں اور نماز کے لئے جارہے کچھ اور لوگوں نے فوجی اہلکاروں سے مذکورہ بچے کو چھڑانے کی کوشش کی ۔ اسی دوران جموں و کشمیر بنک کے سامنے ایک دوکان کے سامنے کھڑے فوجی اہلکار کے پیچھے شٹر پر کسی نوجوان نے پتھر پھینکا جس سے زور دار آواز آگئی اور فوجی اہلکاروں نے بندوقوں کے دہانے کھول دیئے جس کے باعث اپنی دوکان بند کر کے نماز پڑھنے جارہے تنویر احمد وانی ولد محمد اکبروانی اور عبدالروف وانی ولد عبدالغنی زخمی ہوئے۔ دونوں کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر گوندی پورہ منتقل کیا گیا تاہم تنویر احمد راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گیا۔ محمد ابراہیم کو پہلے ضلع اسپتال بڈگام اور بعد میں جے وی سی اسپتال بمنہ منتقل کیا گیا جہاں پولیس کے مطابق اس کی حالت مستحکم ہے۔ تنویر احمد کی عمرقریب25سال تھی اور وہ پیشہ سے ایک ٹیلر تھا ۔بعد میں لوگ گوندی پورہ اسپتال پہنچے جہاں سے اسکی لاش لائی گئی اور بیروہ میں اس دوران ہزاروں لوگ جمع ہوئے تھے جو احتجاج کررہے تھے۔تنویر احمد کی نماز جنازہ دو بار پڑھائی گئی اور اسے جلوس کی صورت میں مزار شہداء لیا گیا لیکن پولیس و فورسز نے مزار شہداء کے راستے کو بند کیا تھا اور انہوں نے میت کیساتھ جلوس میں شامل لوگوں پر بے تحاشا شلنگ کی جس کی وجہ سے تنویر کو نہیں دفنایا جاسکا۔شام دیر گئے تک بیروہ قصبہ میں کشیدہ صورتحال تھی ۔
پولیس کا بیان
پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیروہ قصبے میں فوج کی ایک پیدل گشتی پارٹی جارہی تھی جس کے دوران چند نوجوانوں نے ان پر پتھرائو کیا۔ پولیس کے مطابق اسی دوران پتھر پھینکنے والوں میں سے کسی نے پٹاخہ فوج کی طرف پھینک دیا، جسے فوج گرینیڈ دھماکہ سمجھ بیٹھی اور انہوں نے فائر کھول دیا جس کے باعث ایک نوجوان کی ہلاکت ہوئی اور ایک زخمی ہوا۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اور واقعہ کے حوالے سے کیس درج کیا گیا ہے۔تاہم بعد کی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے فوج کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ نوجوان کی ہلاکت کے سلسلے میں اُس کے چچا نے تحریری شکایت درج کی جس کے بعد کیس زیر نمبر78/2017درج کیا گیا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ
برصغیر
راجوری میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، اسکولوں کو بندرکھنے کا اعلان
پیر پنچال
ہوٹل سونمرگ گلیشیر کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز احمد وانی کو صدمہ ،والدہ انتقال کر گئیں 
تازہ ترین
کلائی کے مقام پر بھاری پسی گرآنے کے باعث جموں پونچھ شاہراہ بند
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

آپریشن سندور اور پہلگام حملہ معاملات|| پارلیمنٹ کا پہلا دن ہنگامہ کی نذر اپوزیشن کی نعرے بازی اور احتجاج کے بعد حکومت بحث کرانے پر متفق

July 21, 2025
صفحہ اول

مقررہ ہدف 100فیصدحاصل ۔22منٹ میں دہشت گردی ٹھکانے تباہ:مودی

July 21, 2025
صفحہ اول

نائب صدر جگدیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

جگدیپ دھنکھڑ خرابئ صحت کے باعث نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?