سرینگر//بیروہ بڈگام میں سٹریٹ لائٹ کے کھمبے سے گر کر زخمی ہونے والا میونسپلٹی ملازم اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ۔میونسپل کمیٹی بیروہ میں بطور ملازم کام کرنے والا40سالہ عبدالرشید میر ولد محمد سلطان ساکن بیروہ پیر کی شب قصبے میں سٹریٹ لائٹ نصب کررہا تھا ۔اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور کھمبے سے گر کر بری طرح سے زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا جہاں رات بھر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔