بیروہ شہر ی ہلاکت:عینی شاہدین کے بیانات قلم بند

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر// فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے بیروہ کے شہری کی ہلاکت سے متعلق پولیس نے4عینی شاہدین کے بیانات کو قلمبند کیا۔ وسطی ضلع بڈگام کے بیرہ علاقے میں21جولائی کو فوج کی53آر آر کی طرف سے ایک شہری تنویر احمد گولی کا نشانہ بنایا گیاتھا،جس کے بعد پولیس نے اس واقعے کے خلاف کیس درج کیا۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بدھ کو اس واقعے سے متعلق پولیس نے4چشم دید گواہوں کے بیانات کو قلمبند کیا۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اس کیس کے حوالے سے ایک کیس زیر نمبر74/17 زیر دفعہ307پولیس تھانہ بیروہ میں پہلے ہی درج کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ5دنوں سے چشم دید گواہوں کے بیانات کو قلمبند کرنے میں انتظار کیا گیا،اور ہم تنویر کے چہارم کا انتظار کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے بیروہ،ماگام روڑ پرجائے وقوع کا دورہ کیا،جہاں شہری کی ہلاکت ہوئی تھی اور موقعہ پر ہی تصاویر بھی لی۔پولیس افسر کے مطابق اس سلسلے میں4 گواہوں کے بیانات کو قلمبند کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قانون اپنا کام کرتا رہے گا،اور ایک ہفتہ تک اس کیس کی تحقیقات متوقع ہے،جس کے بعد ہی باقی تفاصیل فرہم کئے جاسکتے ہیں۔اس دوران مقتول شہری کے اہل خانہ نے زور دیا ہے کہ پولیس اس ایف آئی آر کو307کے بجائے302کے تحت درج کریں
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *