سرینگر//کرائم برانچ کشمیر کے مطابق کشمیر میںجگہ جگہ ایسی جاب کنسلٹنگ ایجنسیوں کا قیام عمل میںلایا گیا ہے جن کے پاس اگرچہ ایم او آئی اے کا جائزلائینس نہیں ہے تاہم وہ سادہ لوح لوگو ںکو سمند ر پار روزگار فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور امگریشن ایکٹ کے علاوہ دیگر لوازمات بالائے طاق رکھتے ہیں۔کرائم برانچ نے کہا ہے کہ بااختیار ایجنٹ اس صورت میں سمند رپار بھرتی کرسکتا ہے جب اُس کی طرف سے مشتہر کئے گئے اشتہار میں مکمل نام،رجسٹریشن ،ٹریڈ لائیسنس نمبر،ملک اور ملازمت فراہم کرنے والے ایمپائرکانام،پتہ،ویب سائٹ ،ای میل ایڈریس ،فون نمبر،انتخاب کا طریقہ،امیدوار سے طلب کی جارہی فیس ،ڈرافٹ،چیک اور تنخواہ وغیرہ کے علاوہ دیگر جانکاری واضح طور پر ظاہر کی گئی ہو جب کہ میدیا اداروں پر بھی لازم ہے کہ وہ اس طرح کے اشتہارات قبول کرنے سے قبل ایم او آئی اے کی کاپی طلب کریں۔میڈیا کو رجسٹیشن ایجنٹوں کے بارے میں www.emigrate.gov.inپر بھی جاکاری حاصل کرنا چاہیے۔