جموں//جموں وکشمیر پٹوارایسوسی ایشن کی جانب سے پٹواریوں کی جموں ضلع کیڈرکی اسامیوں پربیرون ریاست کے پٹواریوں کے تبادلوں کے خلاف ایک روزہ قلم چھوڑٹوکن ہڑتال کی گئی۔اس سلسلے میں پٹوارایسوسی ایشن ضلع اکائی کے صدرکلیم احمدکی قیادت میں پٹواریوں وگرداوروں نے حال ہی میں جموں ضلع کیڈرکی پٹواریوں کی اسامیوں پربیرون ریاست کے پٹواریوں کی تعیناتی کیخلاف ڈی سی دفتراحاطے میں ٹوکن ہڑتال کے تحت احتجاج درج کرایاگیا۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کلیم احمدنے کہاکہ ضلع جموں میں بیرونی ریاست کے 13پٹواریوں کے تبادلے کرکے ضلع کیڈرکی اسامیاں پرکرنے سے جموں کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے جس کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے مانگ کی بیرون اضلاع کے پٹواریوں کے تبادلوں کومنسوخ کیاجائے ۔اس دوران اے سی آرجموں نے پٹوارایسوسی ایشن کے عہدیداران سے کہاکہ اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جارہی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے پرجلدکوئی فیصلہ لیاجائے گا۔کلیم احمدنے کہاکہ اگرتبادلے منسوخ نہ کئے گئے توغیرمعینہ ہڑتال کی جائے گی۔