جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے جموں وکشمیر حکومت سے تعلق رکھنے والے افسروں کی ایک ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے جو دہرا دُون ، اُترا کھنڈ اور ملک کی دیگر ریاستوں کے تعلیمی اداروں جہاں کافی تعداد میں کشمیری طُلاب زیر تعلیم ہیں، کے منتظمین کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گی۔یہ ٹیم طُلباء کی سلامتی، کورسوں کی بروقت تکمیل، طُلباء کی حاضری اور چھوٹے ہوئے لیکچروں کی بھرپائی سے جڑے مختلف معاملات کا جائیزہ لے گی۔ٹیم پوری صورتحال کا جائیزہ لینے کے بعد گورنر کو رپورٹ پیش کرے گی جس میں طُلاب کی با حفاظت واپسی اور متعلقہ تعلیمی اداروں میں وضع کئے گئے تدریسی کلینڈر کے ساتھ ہمکنار کرانے کے لئے اقدامات بھی تجاویز میں شامل ہوں گے۔