سرینگر // میڈیکل کالج سرینگرکے طلاب نے ہفتہ کو کالج احاطے میں اتر پردیس سمیت دیگر ریاستوں میں کشمیری طلاب پر کئے گئے حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل طلاب نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پر’’ Stuck between Atoot aung aur jugler vein‘‘ اورDo not politicise educationکے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل طلاب نے بتایا ’’ کوئی بھی ملک تعلیم کو سیاست کے نظر ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا مگر اسکے بائوجود بھی کشمیری طالب علموں کو اترپردیس اور پنجاب جیسی ریاستوں میں دن دھاڑے دھمکیاں دیں جاتی ہیں۔ ‘ڈاکٹر خاور نے بتایا کہ طالب علموں کا سیاست کے ساتھ تعلق نہیں ہو تا اور انکا مقصد صرف تعلیم حاصل کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھی کئی غیر ریاستی طالب علم زیر تعلیم ہے مگر کشمیری کبھی بھی انکو نشانہ نہیں بناتے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمیشہ سے ہی غیر ریاستی طالب علموں کے ساتھ مہمانوں کا سلوک کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے مگر حکومتی اداروں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ کشمیریوں کو بیرون ریاستوں میں تنگ و طلب نہ کیا جائے۔