راجوری//رکن قانون سازکونسل وبودھ گپتانے جواہرنگرراجوری میں بامبے ڈائنگ شوروم ’وشال فرنشنگ ‘کاافتتاح کیا۔اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وبودھ گپتا نے کہاکہ بے روزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ہنرکوفروغ دینا لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں ہرنوجوان کو سرکاری ملازمت دیناممکن نہیں ہے اس لیے نوجوانوں کوسکل ڈیولپمنٹ کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت جے کے ای ڈی آئی کے تحت مختلف لو ن سکیمیں چلارہی ہے جن کامقصد بے روزگارنوجوانوں کوہنرمندبناکرخود روزگارکے اہل بناناہے۔گپتانے کہاکہ جے کے ای ڈی آئی ، کھادی ولیج انڈسریز کے علاوہ عوام کی بہبود کیلئے این ڈی اے حکومت کی طرف سے مختلف بیمہ سکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں جن کامقصد سماجی تحفظ ہے۔اس موقعہ پر وشال ساہنی ، دنیش شرما ، راجندر گپتا، آتم گپتا، کمل بخشی، اشونی کوچھر، سیٹھی، وجے شرمااورگلشن ساہنی وغیرہ بھی موجودتھے۔