عشرت حسین بٹ
منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ بیدار میں ایک رہائشی مکان میں اچانک آتشزدگی کی وارداد پیش آئی جس دوران مکان میں رکھا ہوا سامان پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گیا ۔منڈی تحصیل کے بیدار علاقہ میں شبیر احمد ولد عطا محمد نامی شخص کے رہائشی مکان میں اچانک آتشزدگی کی وارداد پیش آئی جس کے نتیجے میں مکان کے اندر رکھا ہوا سامان جل کر راکھ ہو گیا بتا دیں کہ جب تک منڈی سے فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی بیدار پہنچتی تب تب تک مقامی لوگوں نے آتشزدگی پر اگر چہ قابو پا لیا مگر مکان میں رکھا ہوا سامان جل کر راکھ ہو گیا جس کی وجہ سے مکان مالک کے مطابق اس کا ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔شبیر احمد نے اس حوالے سے کشمیر عظمی کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپنے بھائی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہی الصباح اس کے رہائشی مکان میں آگ لگائی ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس کے مکان میں کوئی بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔ البتہ ان کے گھر میں رکھا ہوا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ شبیر احمد نے ایس ایس پی پونچھ سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہیے اور اس کے بھائی پر کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ اسے انصاف مل سکے۔ رابطہ کرنے پر پولیس تھانہ منڈی کے انچارج نے بتایا کہ آگ لگتے ہی پولیس موقہ پر پہنچی تھی اور مالک مکان نے اس حوالے سے پولیس تھانہ منڈی میں ایک درخواست بھی دائر کی ہے جس پر تحقیقات جاری ہے۔
بیدار میں آتشزدگی کی واردات | گھر میں رکھا سامان راکھ میں تبدیل ہو گیا
