رام بن/ /مرکزی سرکار کے مختلف فلیگ شپ پروگراموں کی جانکاری دینے کے لئے محکمہ اطلاعات ونشریات بھارت سرکار کے ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈ پبلسٹی ڈوڈہ کے ضلع اطلاعاتی مرکز کے اشتراک سے منعقدہ دور وزہ بیداری کیمپ اختتام پذیر ہوا ۔کیمپ کا انعقاد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول راج گڑھ، رام بن میں کیا گیا تھا ، جس میں علاقہ کے مکینوں کو مختلف فلیگشپ سکیموں کی جانکاری دی گئی اور متعلقہ کتابچہ و پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ایسے پروگرام ڈی ای پی کی جانب سے این ڈی اے کے تین سال مکمل ہونے پرتمام اضلاع میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔اختتامی تقریب پر تحصیلدار راج گڑھ پنکج شرما مہمان خصوصی تھے جبکہ سکول کے پرنسپل یش پال شرما مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر بی ڈی او کلدیپ شرما ، اے ای او انیل پیر، ڈسٹرکٹ منیجر سی ایس سی ڈاکٹر یاصر لطیف،جے کے بینک کے سنتوش کمار اور سرفراز احمد بطور ریسورس پرسن تھے جنھوں نے لوگوں کو مختلف فلیگ شپ سکیموں کی جانکاری دی ۔اس موقعہ پر سنگیت کلا منچ کے سانگ اینڈ ڈرامہ ڈویژن نے سامعین کو ہندی اور ڈوگری کے لو ک گیتوں سے محظوظ کیا ۔مہمان خصوصی نے ڈی ای پی کی جانب سے اس دور دراز علاقہ میں ایسا پروگرام منعقد کرنے کی سراہنا کی۔انہوں نے طلبا کو این ڈی اے سرکار کے فلیگ شپ سکیموں کی جانکاری اپنے اہل خانہ ،دوستوں اور گائوں کے لوگوں تک پہنچانے میں پہل کرنے کے لئے کہا۔انہوںنے محکمہ پی ڈی ڈی کے اہلکاروں کو راج گڑھ میں ہر جگہ ایل ای ڈی لیمپ لگانے کی ہدایت دی ۔پروگرام کے اختتام پر گُذشتہ روز منعقد کئے گئے کوئیز کے فاتح میں انعامات تقسیم کئے گئے اور ریسورسپرسنوں و خصوصی مہمانوں کو مومینٹو پیش کئے گئے۔