یو این آئی
بیجاپور//چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے گنگلور تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح سے جاری انکائونٹر میں فوجیوں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 8 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا۔تمام مارے گئے نکسلیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ یہ انکائونٹر ٹوڈکا جنگل میں ہوا۔ مانوازوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آر جی، ایس ٹی ایف، کوبرا 202 اور سی آر پی ایف 222 بٹالین کی ٹیمیں گنگلور کے ٹوڈکا اور کورچولی کے جنگلات کے لیے روانہ ہوگئیں۔ہفتہ کو سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں آٹھ نکسلائیٹس مارے گئے تھے۔ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دونوں طرف سے وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ یہ آپریشن سیکورٹی فورسز کی طرف سے لگاتار چلایا جا رہا تھا، جس میں فوجیوں نے انکانٹر میں نکسلیوں کو بھرپور جواب دیا۔ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اس کامیابی کو ایک اہم فتح کے طور پر دیکھا ہے، جو نکسل سرگرمیوں پر قابو پانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوسکتی ہے۔