عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت قائم ضلع سرینگر کے کسان خدمت گھر کے کام کاج میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی سرینگر اکشے لابرو کی صدارت میں لائن ڈپارٹمنٹس کی ایک میٹنگ کے دوران KKGایپ پر کسانوں اور فارم رجسٹریشن کی صورتحال، کرشی ادیمیز (KUs)کے روزانہ رپورٹنگ میکانزم اور فیز-II کے آغاز کیلئے KKGsکی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے KKGsکا دورہ کرنے والے کسانوں کی KYCتصدیق کی حیثیت اور ITاور غیر ITبنیادی ڈھانچے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی نے ضلع بھر میں CSCآن بورڈنگ کی پیشرفت کے ساتھ ساتھ بیج، کھاد اور کیڑے مار دوا کے لائسنس کی حیثیت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں فقیر گجری پنچایت کے لیے کرشی ادیم کی مصروفیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کسان خدمت گھر کے ذریعے خدمات کی فراہمی کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے HADPکے اقدامات پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اگلے ہفتے تک KKG ایپ پر کسانوں کی رجسٹریشن کی 100فیصد کوریج اور سیچوریشن کو یقینی بنائیں۔اس سے قبل میٹنگ کو بتایا گیا کہ ضلع میں اب تک 8,700سے زیادہ کسانوں نے KKGs کا دورہ کیا ہے ۔