بیت المقدس کی بے حرمتی ناقابل برداشت :مولانا قمی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر //پیروان ولایت کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے فلسطین میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے اور بیت المقدس کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا قمی نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جس کی کسی بھی صورت میں بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔مولانا قمی نے نمازیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں آئے روز انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا کر مظلوم فلسطینیوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں پر ہورہے ظلم و ستم اور برما کے مسلمانوں پر حکومتی تشدد سے بخوبی واقف ہے لیکن اقوام متحدہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *