سرینگر// متحرک سیول سوسائٹی گروپ’’سینٹر فار سوشیل اینڈ ڈیولپمنٹ اسیڈیز‘‘ کی سربراہ ڈاکٹر حمیدہ نعیم نے فوجی سربراہ کی طرف سے گزشتہ روز دئیے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس اعلان کے ساتھ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہاں فوجی کنٹرول ہے اور مقامی حکومت کیلئے یہ شرمناک ہے۔ڈاکٹر حمیدہ نعیم نے کہا کہ فوجی جنرل براہ راست اپنا نصاب جاری کر رہے ہیںاور اس بات کی بھی ہدایت دیتے ہیں کہ مساجد اور مدرسوں میں کیا پڑھایا جانا چاہے اور انکا انتظام کس طرح کیا جانا چاہے۔انہوںنے کہا کہ ہر ایک زندگی کے شعبے پر فوجی تسلط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اور اس میں شعبہ تعلیم بھی شامل ہیں،اور اس کا سلسلہ بہت پہلے شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے پہلے ہی سیول انتظامیہ پر کنٹرول حاصل کیا ہے،اور اب وہ اس بات کی ہدایت دے رہے ہیں کہ کس طرح کا تعلیمی نظام ہونا چاہے۔