Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

بہوری کدل میں بھیانک آتشزدگی | تاریخی بازار مسجد ،6شاپنگ کمپلیکس اور10رہائشی مکانات خاکستر، 8فائرمین زخمی

Towseef
Last updated: June 25, 2024 12:27 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

سرینگر// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے بہوری کدل علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں مسجد شریف، 6شاپنگ کمپلیکس اور دس رہائشی مکان خاکستر ہوئے ۔آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران 8فائر مین زخمی ہوئے جنہیں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو کو صدر ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ 24فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں کروڑوں روپیہ مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے بہوری کدل سری نگر میں پیر کی سہ پہر آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مسجد شریف ، چھ شاپنگ کمپلیکس اور متعدد رہائشی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے جوائنٹ ڈائریکٹر راج کمار رینہ کی سربراہی میں شہر سرینگر کا پورا عملہ 24فائر ٹینڈروں سمیت جائے موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔نامہ نگار نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کو آگ بجھانے کے دوران کافی دقتوں کا سامنا کرناپڑ کیونکہ علاقہ کافی گنجان ہے اور شدید آتشزدگی کی وجہ سے بیک وقت کئی ڈھانچوں سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی مسجد شریف کی اوپری منزل سے آگ نمودار ہوئی تو متعدد گیس سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے اور آگ نے اپنے متصل شاپنگ کمپلیکس اور رہائشی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بہوری کدل میں بھیانک آتشزدگی کی وجہ سے مسجد شریف اورچھ شاپنگ کمپلیکس اور دس ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران آٹھ فائر مین زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر غوثیہ ہسپتال خانیار منتقل کیا گیا جہاں سے دو کو صدر ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں پوری بستی خاکستر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کم از کم 15گیس سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس وجہ سے آگ نے بازار مسجد کی بستی کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چند منٹوں کے اندر اندر زائد از ایک درجن رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔ جوائنٹ ڈائریکٹرنے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر متعدد رہائشی مکانوں اور تجارتی مراکز کو خاکستر ہونے سے بچایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق آگ کی اس واردات میں مسجد شریف ، چھ کمرشل عمارتیں اور آٹھ کے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان ہوا ہے۔جوائنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ 24فائر ٹینڈر رات آٹھ بجکر 30منٹ پر بھی آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف تھے۔انہوں نے کہاکہ چونکہ اندھیرا چھا گیا جس وجہ سے نقصان کے بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم یہ بھیانک آتشزدگی کا واقع تھا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 26نومبر 2023کو بھی تواریخی بازار مسجد میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے مسجد شریف کی اوپری منزل کو نقصان پہنچا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?