Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! بہتر ماحول اور اچھی صحبت

Towseef
Last updated: December 6, 2024 10:37 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

بے شک انسان کی ذہنی صلاحیتوںسے دنیا دن بہ دن مستفید ہورہی ہےاور انسان کی ذہنی صلاحیتوں کے باوصف نئے نئے ایجادات سامنے آرہے ہیں۔آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ انسان کی ذہنی صلاحیت سے دنیا اِس ڈیجیٹل حالت میں آئی ہے،جس میںایسے ہیومنائیڈ روبوٹ بنائے گئے ہیں جو مکمل طور پر انسانی کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیکن اگر ہم انسان کی بنائی گئی اس تکنیکی ٹیکنالوجی سے ہٹ کر خالق کائنات کی تخلیق’’انسان‘‘کی نشوونما کی طرف پر متوجہ ہوجائیں تو یہ بات عیاں ہوجاتی ہےکہ ہر انسان اپنی دماغی صلاحیتوںکے مطابق اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ کیونکہ خالق ِ کائنات نےاس کی فطرت میں وہ تمام مادے بھر رکھے ہیں جن کی با وصف وہ دنیا کو ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے۔تاہم اس کے لئےانسان کی سب سے اہم ضرورت بہتر ماحول اورنیک صحبت ہے، کیونکہ انسان جس صحبت اور ماحول میںرہتا ہے، وہی اُس کا نقشِ قدم بنتا ہے،اُس کے سوچ کا رُجحان اُسی ماحول کا بن جاتا ہےجو اس کی شخصیت کو نکھارتا ہےاور اُس کی ذہنی صلاحیتوں کو وسعت دیتا ہے۔ ماحول اور صحبت ہی انسان کی زندگی کو بنانے اور بگاڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہر انسان کی یہ خواہش رہتی ہے کہ وہ اور اُس کے بچے ایسی شخصیت کے مالک بنیں،جن کے نام سے اُنہیں پہچانا جائے۔جس کے لئے ہر والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کی شخصیت کو نکھاریں اور انھیں اچھی صحبت میں رکھیں کیونکہ ہر بچہ ایک کٹے ہوئے پتھر کی مانند ہوتا ہے،جس میں ایک خوبصورت بُت چھپا ہوتا ہے ،جسےایک ہنر مند اُستادہی تراش کر خوبصورت مجسمے میں بدل سکتا ہے۔اس لئے بچوں میں اچھی شخصیت کی تعمیر کے لیے اقدار اور قواعد و ضوابط کو ابھارنا ضروری ہے۔ جس کے لئے سمجھ، صبر، سچائی اور پاکیزگی سے کام لینا چاہئے تاکہ بچے کے لئے اچھے ماحول کی راہ ہموار ہوجائے۔ ظاہر ہے کہ ہر انسان کی اپنی ایک پہچان ہوتی ہے، ہزاروں کے مجمع میں بھی وہ اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ فطرت کا قانون ہے کہ ایک انسان کی شکل دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، اس کی فطرت، اقدار اور رجحانات میں یکساں تفاوت ہےجبکہ وراثت اور ماحول بھی شخصیت کی نشوونما میں اہم عناصرہوتے ہیں۔ وراثت انسان کو فطری قوتیں فراہم کرتی ہےاور ماحول اُسے ان طاقتوں کی تکمیل کے لیے سہولیات فراہم کرتا ہے جبکہ سماجی ماحول کا بھی اُس کی شخصیت پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ہاں! ہمارے بچے اپنے اساتذہ یا ہم جماعت سے بھی کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں، لیکن وہ ہر اُس چیز کو جذب نہیں کر سکتے جو وہ دیکھتے یا سنتے ہیں۔ یہ سب اس قدر متضاد ہے کہ اسے قبول کرنا ممکن نہیں۔ کیونکہ انسان کو خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کون سی خوبیاں قابل قبول ہیں اور کن کو ترک کرنا چاہیے۔ انتخاب کا یہ حق بچے کو خود ارادیت کا حق بھی دیتا ہےلیکن ہر انسان کا ایک ہی واقعے پر مختلف ردعمل ہوتا ہے۔ ایک ساتھ رہنے والے بہت سے نوجوان اسی طرح کے حالات سے گزرتے ہیں، لیکن ہر نوجوان ان حالات کو مختلف انداز میں دیکھتا ہے اور اس کے ذہن میں مختلف ردعمل ہوتے ہیں۔ یہ ردعمل اُس کی زندگی کے نقطہ نظر کو تشکیل دینے میں مدد کرتے ہیں،وہ خود اپنے آپ کے مالک ہوتے ہیںاور اپنا کردار خود بناتے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو زندگی میں جدوجہد نہ ہوتی۔ بے شک انسان اپنا کردار خود بناتا ہےاورکردار سازی کے لیے اسے حالات کو سازگار یا مضبوط بنانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ خود ارادیت کی طاقت کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ضرورت اس بات کی ہےکہ ہم دوسروں کی باتوں یا مشوروںکو غور سے سنیں اور اپنے ذہنی طاقت اور صلاحیت کے مطابق اپنی تجویز یا جواب دیں۔ اپنے فیصلے خود مکمل کریں کیونکہ بعض اوقات دوسروں کے فیصلوں پر عمل کرنا ناکامی کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ ہمارے الفاظ ہوں یا ہمارے عمل، ہر جگہ مثبت سوچ کا ہونا اچھی شخصیت کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔ مثبت سوچ خود اعتمادی کو بڑھاتی ہے اور شخصیت کو نکھارتی ہے ،زندگی میں بہت سے اُتار چڑھاؤ آتے ہیں لیکن مثبت سوچ رکھنے والا شخص ہمیشہ صحیح راستے کی طرف دیکھتا ہے۔ اچھی صحبت اور ماحول قابلیت کو ثابت کرنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے،اس لئے ہر عمر میں بہترماحول اوراچھی صحبت میں رہنا ضروری ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?