پی آئی بی
’’آیوشمان بھارت یوجنا سے کروڑوں لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے، میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔ مجھے گردے کا مسئلہ تھا اور اس سکیم کے تحت میرا علاج پٹنہ، بہار میں ہوا تھا۔ ملک کے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو اس اسکیم سے کافی فائدہ مل رہا ہے۔ یہ سکیم بہت کارآمد اور فائدہ مند ہے‘‘۔
یہ ہیں صحت کے فوائد آسانی سے ملنے اور بغیر کسی قیمت کے علاج کروانے کے اطمینان بھرے الفاظ، بہار کے گیانیندر کمار گپتا کے، جن کے گردے کا مفت علاج آیوشمان یوجنا کی سہولت سے ممکن ہوا ہے۔ علاج کے بعد گیانیندر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس تبدیلی کی سکیم نے گیانیندر جیسے کروڑوں لوگوں کے لیے فوائد حاصل کرنا آسان بنا دیا ہے، جو تقریباً ایک دہائی قبل علاج کے اخراجات کے بوجھ کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جاتے تھے۔ ایسے میں 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی انقلابی سکیم ملک کے 55-60کروڑ غریب متوسط طبقے کے بزرگوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہورہی ہے۔ ملک میں اس سے قبل بھی یونیورسل ہیلتھ کیئر کی بات ہوئی تھی لیکن پہلی بار کسی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی صحت کی سہولت فراہم کی ہے جس میں 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مستفید ہونے والوں کے جذبات قدرتی طور پر چھلکتے ہیں۔ جب گیانیندر نے اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کیا اور اسے وزیر اعظم نریندر مودی تک پہنچایا تو وزیر اعظم مودی نے بھی سکون محسوس کیا اور شہریوں کے ساتھ تعلق کا احساس شدت اختیار کرگیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے پٹنہ کے رہنے والے گیانیندر کمار گپتا کو خط لکھا ہے اور ان کی صحت میں بہتری کی خواہش کی ہے۔ ملک کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں وزیر اعظم مودی کی سوچ کتنی حساس ہے ،اس کا اندازہ ان کے خط سے بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا’’میں آپ کی صحت میں بہتری کے بارے میں جان کر بہت خوش ہوں۔۔ آپ نے گزشتہ دنوں آیوشمان بھارت یوجنا کے ذریعے گردے کے کامیاب علاج کے بارے میں اپنے خط میں جو معلومات شیئر کی ہیں، اس سے دل کو بے حد اطمینان ملا ہے‘‘ ۔گیانیندر نے اپنے خط میں لکھا ہے ’’آپ (پی ایم مودی) کی ہمت اور شخصیت ملک کے لوگوں کو راحت اور رہنمائی فراہم کرتی رہے گی‘‘۔ اس کے جواب میں وزیر اعظم مودی اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنے سے خود کو نہیں روک سکے۔ انہوں نے لکھا’’ہم نے طبی علاج پر ہونے والے اخراجات کی وجہ سے خاندانوں کی زندگی کی بچت کو ایک ہی جھٹکے میں برباد ہوتے دیکھا ہے۔ کئی بار لوگ اس خرچے کی وجہ سے علاج کروانے سے بھی گریزاں تھے۔ آج آیوشمان بھارت یوجنا اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ کوئی بھارتیہ علاج سے محروم نہ رہے۔ اس سکیم نے ثابت کیا ہے کہ کس طرح ایک شخص کی زندگی کو نئی امید اور سمت ملتی ہے جب اسے مناسب علاج مل جاتا ہے‘‘۔
پی ایم مودی نے مزید لکھا کہ ترقی یافتہ بھارت کے لیے صحت مند بھارت کس قدرضروری ہے۔ ایک صحت مند انسان نہ صرف اپنے خاندان کو طاقت دیتا ہے بلکہ ملک کی تعمیر کے عمل میں بھی فعال کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے وزیر اعظم نے گیانیندر کو اپنے خط میں لکھا’’کہا گیا ہے ’شریرمادھن کھلو دھرم سادھنم‘ یعنی جسم تمام کاموں اور فرائض کی تکمیل کا پہلا ذریعہ ہے۔ تب ہی جب شہری صحت مند ہوں گے، ملک بھی مضبوط اور اہل بنے گا‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ مرکزی حکومت کی سکیمیں نچلی سطح پر عام شہریوں تک پہنچ رہی ہیں اور ان کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’آپ جیسے تمام ساتھیوں کو علاج کے بعد اسی اعتماد کے ساتھ اپنی زندگی میں آگے بڑھتے دیکھنا ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے‘‘ ۔خط کے اخیر میں وزیر اعظم نے گیانیندر کی اچھی صحت اور روشن مستقبل کی خواہش ظاہرکی۔
بلاشبہ آیوشمان بھارت یوجنا ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کی طرف ایک صحت انقلاب ہے۔ درحقیقت، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بہتر صحت کی دیکھ بھال کی وجہ سے متوقع عمر میں ایک سال کا بھی اضافہ جی ڈی پی میں 4فیصد تک اضافے کا باعث بنتا ہے۔ ایسی صورت حال میںیہ آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے کہ تنوع سے بھری بڑی آبادی والے ملک کے لیے آیوشمان بھارت یوجنا کتنا اہم ہے۔