عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان سمستی پور ضلع میں خان پور تھانہ علاقے کے مسینہ ہائی اسکول میں انتحابی ڈیوٹی پر تعینات اسپیشل فورس کے اے ایس آئی عبد الحمید گنائی(54) کی ڈیوٹی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد موت ہو گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی جارہی ہے۔ متوفی ضلع بارہمولہ میں اوڑی علاقے کے نابلہ گاؤں کا رہنے والا تھا۔ وہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے لیے تعینات اسپیشل فورس کا حصہ تھے۔ وہ طویل عرصے سے سیکورٹی فورسز میں خدمات انجام دے رہے تھے اور اپنے ساتھیوں میں اپنی دوستانہ اور سرشار طبیعت کی وجہ سے کافی مقبول تھے۔