پٹنہ// بہار اسمبلی انتخاب کی منگل کو جاری رائے شماری کے رجحان میں دو پہر ایک بجے تک قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) 127 جبکہ مہا گٹھ بندھن امیدوار 106 سیٹوںپر آگے چل رہے ہیں۔
ریاستی الیکشن دفتر سے رائے شماری کے اب تک کے مل رہے رجحانا ت میں این ڈی اے کی حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) سب سے زیادہ 74 سیٹوںپر آگے ہے۔ وہیں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے 48 امیدوار ، ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے چار اور ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کا ایک امیدوار اپنے نزدیگی حریف سے آگے ہے۔
وہیں مہاگٹھ بندھن کی حلیف راشٹریہ جنتادل 66 ، کانگریس 21 ، سی پی آئی ایم ایل 13 اور سی پی آئی اور سی پی ایم تین۔تین سیٹوں پر آگے ہے۔ اس طرح آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین تین ، بہوجن سمارج پارٹی ( بی ایس پی ) دو ، لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) ایک اور چار آزاد امیدوار آگے چل رہے ہیں۔