Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

Towseef
Last updated: July 5, 2025 11:19 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//بہار میں ووٹر لسٹ کی ترمیم کا معاملہ ان دنوں زوروں پر ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں، خاص طور سے کانگریس و آر جے ڈی اس کی پرزور مخالفت کر رہی ہیں۔ اس درمیان چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا ووٹر لسٹ میں ترمیم پر ہفتہ (5 جولائی 2025) کے روز ایک وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ سے کسی کا نام حذف نہیں ہوگا۔ ایک ذاتی تقریب میں شرکت کرنے فیروزآباد پہنچے گیانیش کمار نے انسپیکشن بلڈنگ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رمیش رنجن اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ دیکشت سے ملاقات بھی کی۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخاب کی تیاری 4 ماہ پہلے شروع ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے لیے سب سے اہم ووٹرس ہوتے ہیں اور پھر سیاسی جماعتیں۔ بہار اسمبلی انتخاب سے قبل فہرست تیار کرنے کے حوالے سے جو سوال اٹھائے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انتخاب سے قبل ریاست کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کی گئی ہے۔ تقریبا 5000 میٹنگیں اب تک منعقد کی جا چکی ہیں، جس میں 28000 سے زائد قومی سیاسی جماعتوں اور علاقائی سیاسی جماعتوں کے ممبران نے شرکت کی ہے۔بہار کے کوسی ندی علاقہ میں رہ رہے ووٹرس کے نام فہرست سے ہٹائے جانے اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے جانے کے معاملہ پر گیانیش کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو بھی حکم جاری کیا جاتا ہے، اس کو پہلے پڑھ لیا جائے اور اس کے بعد بحث کی جائے تو زیادہ بہتر رہتا ہے۔ بہار میں کسی بھی ووٹر کو ووٹر لسٹ سے نہیں ہٹایا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں کہا کہ بہار میں 2003 میں ہوئے اسمبلی انتخاب کی ووٹر لسٹ میں جو بھی ووٹر ہے، انہیں آئین کے آرٹیکل 326 کے تحت اہل ووٹر تصور کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق کوسی ندی کے آس پاس کے سیلاب زدہ علاقوں میں رہ رہے لوگ جن کا نام 2003 کی ووٹر لسٹ میں ہے، ان سے اور ان کے بچوں سے کسی بھی قسم کا دستاویز ثبوت کے طور پر نہیں مانگا جا رہا ہے۔ گیانیش کمار نے یہ بھی کہا کہ 2002 میں بہار ریاست کی ووٹر لسٹ کی مکمل نظر ثانی جس طرح کی گئی تھی، اسی طرح اس بار بھی جولائی سے اگست تک ووٹر لسٹ کی دوبارہ نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ اس کی ڈیڈ لائن 31 دن کی ہوتی ہے، اسی متعینہ مدت میں ووٹر لسٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی | دولہا سمیت 8افراد کی موت، وزیر اعظم کا اظہار رنج،معاوضے کا اعلان

July 5, 2025
برصغیر

ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں | ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم مودی کاخطاب

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?