سرینگر//بہار میں دوسرے مرحلہ میں اسمبلی کی 94 نشستوں کے لیے منگل صبح سات بجے شروع ہوئی ووٹنگ میں پہلے دوگھنٹے یعنی نو بجے تک 8.05 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔
ریاسی الیکشن دفتر کے مطابق، سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 17 اضلاع کے 41362 بوتھس پر نوبجے تک 8.05 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔پہلے دوگھنٹے میں ضلع گوپال گنج میں سب سے زیادہ 9.84 فیصد جبکہ کھگڑیا ضلع میں سب سے کم 5.12 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
اس دوران سیاسی پارٹیوں نے بھی بہار کے ووٹروں سے پسند کی نئی حکومت کا چناو¿ کرنے کےلئے لازمی طورپر ووٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔