نئی دہلی// بہار، آسام، اروناچل پردیش، تمل ناڈو اور میگھالیہ میں نئے گورنر کی تقرری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انڈمان نکوبار جزائر کے لئے نئے لیفٹیننٹ گورنرکو مقرر کیا گیا ہے۔ صدارتی محل کی جانب سے آج جاری ریلیز کے مطابق پروفیسر جگدیش مکھی آسام کے، مسٹر ستیہ پال ملک بہار کے، مسٹر بنواری لال پروہت تمل ناڈو کے، مسٹر گنگا پرساد میگھالیہ کے اور بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا اروناچل پردیش کے گورنر مقرر کئے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ایڈمرل (ریٹائرڈ) دیویندر کمار جوشی کو مسٹر جگدیش مکھی کی جگہ مرکزی علاقہ انڈمان اور نیکوبار جزائر کا لیفٹیننٹ گورنر بنایا گیا ہے۔مسٹر جگدیش مکھی آسام کے گورنر کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔ ایڈمرل دیویندر کمار جوشی ہندوستان کے 21 بحریہ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ 31 اگست 2012 سے 26 فروری 2014 تک اس عہدہ پر تھے۔ اس کے ساتھ، وہ ہندوستانی بحریہ کے 19 ویں ہندوستانی کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔ ڈی کے جوشی اینٹی ا?بدوز جنگ کے ایک ماہر رہے ہیں۔ انہوں نے تقریبا 38 سال کے دوران ہندوستانی بحریہ کے مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔ انہیں بحریہ میڈل، مخصوص وششٹ سیوا میڈل اور وار سروس میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔ صدر کی طرف سے مقرر کردہ تمام تقرری نئے گورنروں کو عہدے کا حلف لینے کے ساتھ ہی نافذ ہوگی۔