سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں گرینیڈ حملے کے دوران 15انسانی جانیں بچانیں کے اعزاز میں ’ایس پی اﺅ‘ کو مستقل کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اُس سپیشل پولیس افسر (ایس پی اﺅ) کو پولیس فورس میں مستقلی کے اعزاز سے نوازا گیا جس نے اتوار کے روز گرینیڈ حملے میں کئی انسانی جانیں بچائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی اﺅ عاقب نے اتوار کے روز قصبہ سوپور میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے نزدیک فورسز گاڑی کے اندر پھینکے گئے گرینیڈ کو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر واپس پھینکا جسکے نتیجے میں بقول پولیس ترجمان اُس نے اپنے15ساتھیوں کی جانیں بچا ئیں ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جس فورسز گاڑی پر حملہ آﺅروں نے گرینیڈ پھینکا تھا ،اُس میں15فورسز اہلکار سوار تھے ،تاہم مذکورہ الرٹ ایس پی اﺅ نے کمالِ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرینیڈ کو محفوظ مقام کی طرف پھینکا ،لیکن اس گرینیڈ حملے میں 4عام شہری اور3فورسز اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ زخمی میں مذکورہ ایس پی اﺅ عاقب بھی شامل ہے ۔ گرینیڈ دھماکہ اُس وقت ہوا جب بعد ازاں یہ سڑک پر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔ریاستی پولیس کے اعلیٰ حکام نے عاقب کے اس عمل کو سراہا اور اُسے اعزاز کے بطور مستقل ملازمت کے آرڈر سے نوازا گیا ۔