جاوید اقبال
مینڈھر// مینڈھر کے بھیرہ علاقہ میں اْس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک 15 سالہ موٹر سائیکل سوار سڑک پر ٹریفک میں پھنسا اور اْس کا موٹر سائیکل اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقعہ پر جمع ہو گئے اور فوری طور پر زخمی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اْس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے میڈیکل کالج راجوری ریفر کر دیا۔زخمی نوجوان کی شناخت زائد حسین ولد شوکت حسین سکنہ بھیرہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔مقامی لوگوں نے سڑک پر حفاظتی اقدامات کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے خطرناک مقامات پر حفاظتی ریلنگ نصب کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔