عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ٹریفک پولیس نے بھگوتی نگر چوک کے قریب چوتھے توی پل سے بخشی نگر کینال ہیڈ تک سروس روڈ کے ساتھ پکی شولڈر کنفیگریشن کے ساتھ 4 لین فلائی اوور کی تعمیر کے سلسلے میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کی۔ایڈوائزری کے ذریعے عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ کینال ہیڈ پر متعلقہ کنسٹرکشن ایجنسی کی جانب سے تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے جو آئندہ 15 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔کینال ہیڈ پر ٹریفک کے ہجوم سے بچنے کے لئے اگلے 15 دنوں کے لئے زمینی پابندیاں اور ڈائیورشنز ہوں گے۔کینال ہیڈ سے 4 ویں توی پل بھگوتی نگر تک ٹریفک کی کوئی نقل و حرکت نہیں ہوگی تاہم بھگوتی نگر سے کینال ہیڈ تک اور آگے بخشی نگر پلی/ تالاب تلو کی طرف گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔فلائی اوورسے نیچے کینال ہیڈ کی طرف آنے والی گاڑیوں کو سٹیل برج کینال ہیڈ سے سائنس کالج جیول کی طرف اور آگے اپنی منزل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔اوقات کے دوران کینال ہیڈ پر ٹریفک کی بھیڑ کی صورت میں، ٹریفک کو بخشی نگر پلی سے مہیش پورہ چوک کی طرف اور آگے اپنی منزل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ایڈوائزری کے ذریعہ عام طور پر عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس/مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے اس کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔