یواین آئی
نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان جگن ناتھ کی سالانہ رتھ یاترا کے مبارک موقع پر عقیدت مندوں کو مبارکباد دی ہے۔محترمہ مرمو نے بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پوری دنیا میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی دعا کی۔ صدر نے سوشل میڈیاایکس پر لکھا، ’’مقدس رتھ یاترا کے موقع پر، میں ملک اور بیرون ملک رہنے والے مہا پربھو جگن ناتھ کے عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔‘‘صدر نے کہا کہ سالانہ یاترا کے دوران بھگوان بلبھدر، دیوی سبھدرا اور بھگوان جگن ناتھ کے رتھوں کو سری جگناتھ مندر سے پوری کے سری
گنڈیچا مندر تک کھینچا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں عقیدت مند اس عظیم میلے میں شرکت کے لیے جمع ہوتے ہیں اور اسی طرح کی یاترا ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کی جاتی ہیں۔ مودی نے بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو دلی مبارکباد بھی دی۔ وزیر اعظم نے کہا، “تمام ہم وطنوں کو میری دلی مبارکباد! ایمان اور عقیدت کا یہ مقدس تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی، اچھی قسمت اور اچھی صحت لائے! جئے جگن ناتھ۔”