یواین آئی
لکھنو//مہاکمبھ میں بیریکیڈنگ ٹوٹنے سے ہوئے حادثے کی جانچ کیلئے تشکیل شدہ تین رکنی کمین کے اراکین جمعہ کو مہاکمبھ نگر کا دورہ کریں گے اورحادثے کی وجوہات کی جانچ کریں گے۔سابق جج ہرش کمار کی قیادت میں تین رکنی جانچ کمیشن جمعہ کو یہاں دس جن پتھ لکھنو مین ایک پریس کانفرنس کرے گا۔ کمار نے کہا کہ جانچ کمیشن نے آج سے ہی کام کرنا شروع کردیا ہے اورجمعہ کو ہم مہاکمبھ نگر میں فیزیکل معائنہ کر حادثے کی وجوہات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ ہم حادثے کی وجوہات کی جانچ کے ساتھ یہ بھی یقینی کریں گے کہ مستقبل میں اس طرح کا تکلیف دہ کوئی حادثہ دوبارہ نہ ہو۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو مونی اماوسیہ اشنان پر ہوئے حادثے کے بعد تین رکنی جانچ کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ واقعہ کی جانچ کے لئے ہم نے سابق جج ہرش کمار کی قیادت میں تین رکنی کمیشن تشکیل دیا ہے جس میں سابق ڈی جی وی کے گپتا اور ریٹائرڈ آئی اے ایس ڈی کے سنگھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت پولیس سے الگ سے حادثے کی وجوہات کی جانچ کرائے گی۔