فرض اپنا یہ پہلے نبھائیں گے ہم
گھر سے باہر گلی میں نہ جائینگے ہم
پھر کروناؔ جو آئے اُسے آنے دو
خوب مل جُل کے اُسکے بھگائینگے ہم
لاکھ بہتر ہے گھر کے ہی اندر رہیں
بیٹھے بیٹھے ہی رَب کو منائینگے ہم
جنکو کچھ بھی پتہ ہے نہیں دوستو!
بات حق کی انہیں پھر بتائینگے ہم
کوئی کھانسی یا ریشے کا بیمار ہو
جلد سے ڈاکٹر کو دکھائینگے ہم
فرض عُشاقؔ اپنا نبھائینگے ہم
اِس ’’کورونا‘‘ کو ہند سے بھگائینگے ہم
عُشاق کشتواڑی
کشتواڑ، حال جموں
موبائل نمبر؛9697524469