جموں//صدر جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ضلع ڈوڈہ کے بھٹیاس بھلیسہ قصبہ کے مین بازار میں آگ کے ایک ہولناک و بیاناک واردات میں 44 دکانات اور 50 سے زائد عمارتیں بشمول مال و اسباب کے نذر آتش اور خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے جملہ آتش زدگان کے ساتھ دلی ہمدردی اور اس ناقابل برداشت سانحہ پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ فلفور آتش زدگان کی باز آبادکاری کے لئے اقدامات کرے تاکہ وہ اپنے رہاشی مکانات کا از سر نو تعمیر کر سکے اور دکانداروں کو آسان قرضہ جات پر مالی امداد کریں تاکہ وہ از سر نو اپنا روزگار جاری رکھ سکے ۔ ڈاکٹر صاحب نے پیہ در پیہ آگ وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیویژنل انتظامیہ سے تاکید کی کہ وہ ڈوڈہ کشتوار ، بدرواہ ، مروا مڈون ، دھچن کے علاقوں میں مزید فائر سٹیشن قائم کریں۔ پارٹی کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا ، سجاد احمد کچلو اور خالد نجیب سہروردی نے بھی آگ سے متاثرہ کنبوں اور متا ثرہ دکانداروں کے لئے پوری باز آبادکاری کی مانگ کی ۔