احمد آباد//بھوپال کی جیل سے بھاگے اسٹوڈنٹس اسلامک مومنٹ آف انڈیا کے 8کارکن ،جن پر ملک سے غداری کا مقدمہ چل رہا تھا، اور جنہیں تصادم میں مارا گیا میں سے ایک کارکن مجیب جمیل شیخ عمر 30 سال کی ماں ممتاز شیخ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کو بے رحمی سے مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش پولیس نے میرے بیٹے اوردوسرے ساتھیوں کو قتل کرنے کی سازش رچی اور انکاؤنٹر کے نام پر ان کو گولی مار دی گئی۔مجیب جمیل شیخ پر 2008 کے احمد آباد دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا جس میں 56 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ بدھ کوجوہا پورا میں مجیب کی تدفین کی گئی۔ممتاز نے کہا ہے کہ بھوپال کے کچھ لوگوں نے بتایا کہ پہلے سب کو پولیس اپنی گاڑی میں بھر کر لے گئی اور گاؤں والوں کو بتایا کہ یہ دہشت گرد ہیں۔سب نے گاؤں والوں سے مدد بھی طلب کی اور چلائے لیکن کسی نے ان کی ایک بھی نا سنی اور پولیس نے انہیں گولی مار دی۔