عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی// کوکا کولا انڈیا اور ہندوستان کے سب سے بڑے خوردہ فروش’ ریلائنس ریٹیل‘ نے’’بھول نہ جانا، پلاسٹک کی بوتل لوٹانا‘‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔یہ پائلٹ پروجیکٹ، حکومت کے سوچھ بھارت مشن کے ساتھ، ممبئی اور دہلی میں سمارٹ بازار اور ساہاکاری بھنڈار اسٹورز سمیت ریلائنس ریٹیل کے 36 اسٹوروں میں شروع ہوا ہے اور یہ ملک بھر میں 200 اسٹورز تک پھیل جائے گا۔ مہم کا آغاز قاضی عرفان آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کی موجودگی میں سانتا کروز میں ریلائنس ریٹیل کے اسمارٹ بازار اسٹور میں کیا ۔
استعمال شدہ پی ای ٹی بوتلیں کوکا کولا انڈیا کی مصنوعات پر زبردست رعایت کے بدلے میں جمع کرنے کا ایک آسان طریقہ فراہم کیا جائے گا۔پی ای ٹی بوتلوں کو ریلائنس انڈسٹریز (RIL) کے ذریعے جمع اور ری سائیکل کیا جائے گا، جو پالیسٹر اور پلاسٹک کی ری سائیکلنگ میں ایک رہنما اقدام ہے۔اس موقع پر دامودر مال چیف ایگزیکٹیو آفیسر، گروسری ریٹیل، ریلائنس ریٹیل لمیٹڈ نے کہا’’ہندوستانی خاندانوں کی عادت رہی ہے کہ وہ روزانہ دودھ کے پاؤچ، پلاسٹک کی بوتلیں، یہاں تک کہ اخبارات کو ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈالتے ہیں۔ ہم انہیں صاف کرتے ہیں، جمع کرتے ہیں اور ریڈی والوں کے حوالے کرتے ہیں، جو آج کی دنیا میں ری سائیکلرز کی منفرد طریقہ ہے۔ SmartBazaar، ایک جدید خوردہ فروش کے طور پر، جدید طریقوں کے ساتھ اس عادت کی حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے‘‘۔ گریشما سنگھ نائب صدر کسٹمر اینڈ کمرشل لیڈرشپ، کوکا کولا انڈیا اور ساؤتھ ویسٹ ایشیا، نے کہا’’اس شراکت داری اور پلیٹ فارم کے ذریعے، ہمیں خوشی ہے کہ ہم بیداری پیدا کر سکتے ہیں اور خریداروں کو اپنی بوتلوں کو ری سائیکل کرنے کا ایک آسان طریقہ فراہم کر سکتے ہیں‘‘۔ ہیمنت ڈی شرما صدر گروتھ اینڈ اسٹریٹجی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، نے کہا’’سالانہ 2 بلین بوتلوں کی ری سائیکلنگ کو 5 بلین کرنے کے منصوبے کے ساتھ RIL پائیداری کے عزم کا اظہار کرتا ہے‘‘۔