Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

بھولنے کی عادت پریشان کُن | یاداشت کو کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے؟

Towseef
Last updated: July 24, 2023 2:21 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

نیورو سائنس کا کہنا ہے کہ 4 عادات آپ کی یادداشت اور دماغی افعال میں زبردست بہتری لا سکتی ہیں اور اگر آپ یہ عادات باقاعدگی سے اپنا لیں تو یادداشت کم ہونے کے بجائے بڑھ سکتی ہے۔تلخ حقیقت یہ ہے کہ پیدائش کے بعد انسان جوان اور پھر بڑھاپے کی جانب بڑھ جاتا ہے، ہم سدا بہار جوان نہیں رہتے اور عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے نتائج بھی سامنے آتے ہیں جیسے کہ یادداشت کا کمزور ہو جانا اور پرانی یادوں کا مٹ جانا وغیرہ۔کبھی ہم جگہوں کے نام بھول جاتے ہیں تو کبھی یہاں تک یاد نہیں آتا کہ کل دوپہر کے کھانے میں کیا کھایا تھا جبکہ یہ صورتحال 30 سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے زیادہ کثرت سے ہونے لگتی ہے۔انسانی یادداشت کا صحت مند اور مضبوط رہنا بہت ضروری ہے، یہ اہم فیصلے کرنے اور خوشگوار، نجی اور کاروباری زندگی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ عادات کے ذریعے میموری (یادداشت) کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر:

باقاعدگی سے ورزش کرنا
جسمانی سرگرمی آپ کے دماغ اور دماغی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے ہپپوکیمپس کے سائز میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ یادداشت کی تشکیل کے لیے ذمہ دار اور دماغ کا ایک اہم حصہ ہے۔ ورزش دماغ میں خون کے بہاؤ کو بھی بڑھاتی ہے، نئے نیوران کی نشوونما کو فروغ دیتی ہے اور Synaptic کنکشن کو بڑھاتی ہے۔ورزش کو ترجیح بنا کر آپ اپنی یادداشت کو بڑھا سکتے ہیں اور مصروف اور نتیجہ خیز دن کے دوران اپنی توجہ کو بہتر کر سکتے ہیں۔

صحت مند غذا کا استعمال
آپ کے دماغ کے تیز، چاق و چوبند رہنے اور بہترین کارکردگی کے لیے اس کا براہِ راست غذا سے تعلق ہے۔’بیٹر نیوٹریشن‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق مچھلی اور سبزیوں کا باقاعدہ خوراک میں استعمال 19 سال تک کے افراد میں یادداشت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ایک تحقیق جس نے 40 ممالک میں 27,860 افراد کو پانچ سال تک فالو کیا، اس کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ صحت مند غذا استعمال کرنے والے افراد صحت کے لیے مضر غذاؤں کا استعمال کرنے والے لوگوں کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ذہین ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ بھی اپنے دماغ کو یادداشت کی کمی سے بچانا چاہتے ہیں تاکہ آپ آنے والے برسوں تک ہر دن اچھا گزار سکیں تو اس سے متعلق ماہرین کا تجویز کرنا ہے کہ آپ کے دماغ کو بلیو بیریز، ناریل کا تیل، پالک اور بغیر چربی کے گوشت کی ضرورت ہے۔

اپنے دماغ کو متحرک کریں
دماغی مشقوں کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کو چیلنج کرنا یادداشت اور علمی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔ جیسے کہ پہیلیاں پڑھنا، نئی مہارتیں سیکھنا اور اسٹریٹجک گیمز کھیلنے جیسی سرگرمیاں دماغ کو متحرک رکھنے اور اعصابی رابطوں کو بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔ 22 مطالعات کے منظم جائزوں سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ پیچیدہ دماغی سرگرمیاں جیسے کہ کتابیں پڑھنا، پزلز کھیلنا، اور کراس وَرڈز یا دیگر پہیلیاں مکمل کرنا، سات سال کے درمیانی عرصے کے دوران مجموعی طور پر ڈیمنشیا کے خطرے کو 46 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔

اپنے ذہنی تناؤ کو قابو کرنا سیکھیں
دائمی ذہنی تناؤ اور اضطراب، یادداشت اور عملی کام کو کمزور کر سکتا ہے، تناؤ کے انتظام کی تکنیکوں کو استعمال کرنا جیسے کہ مراقبہ، گہری سانس لینے کی مشقیں، ذہن سازی، اور آرام دہ سرگرمیوں میں مشغول ہونا یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

کام کے دوران اپنے روزمرہ کے تناؤ کو سنبھالنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ اپنے دماغ کو پرسکون کریں اور کام سے وقفہ لیں۔کام سے وقفہ لینے کے دوران مراقبہ کریں، موسیقی سنیں، ہنسیں اور قہقہے لگائیں، قدرتی نظاروں کی مختصر سی سیر پر جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشتواڑ میں انٹر اسکول زونل سطح کے مقابلے شروع
سپورٹس
آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال 16ویں روز بھی جاری کشتواڑ قصبہ کے گلی کوچوں میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کاخدشہ
خطہ چناب
سرنکوٹ سانگلہ سڑک بارش کے دوران نالے میں تبدیل لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا،نکاسی آب درست کرنے کامطالبہ
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

بغیر ِڈرائیور کار اور ڈرون کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب | کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون ایجاد رفتار ِ ٹیکنالوجی

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

انفلوئنزا کی روک تھام صحت عامہ کے لئے ایک چیلنج | فلو ایک انتہائی منتقل ہونے والا وائرل انفیکشن ہے ِ صحت و طب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

تمباکو نوشی ،پھیپھڑوںکے سرطان کی اہم وجہ! | سرطان کا ابتدائی عمل خاموشی سے پنپ جاتا ہے غور طلب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?