مینڈھر //جموں پونچھ شاہراہ پر بھمبر گلی کے مقام پر ایک کار حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔کار زیر نمبر JK02BL 9965سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے اس میں سوار تمام چار افراد زخمی ہوگئے ۔اس دوران مقامی لوگوں اور فوج کی طرف سے تمام زخمیوں کوابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں ضلع ہسپتال راجوری منتقل کردیاگیاہے ۔زخمیوں کی شناخت جسپال سنگھ ، مکھن سنگھ ، ہرونش کور ور ہرش دیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ۔