اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ کے گاؤں ڈڈواڑ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کی اعلی الصبح بھلیسہ کے گاؤں ڈڈواڑ میں نثار احمد ولد نذیر احمد وانی کے تین منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی لمحوں میں پورے مکان میں پھیل گئی۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس ،سیکورٹی فورسز و انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی شروع کی تاہم بھیانک آگ کی واردات میں تین منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔ادھر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی مانگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔