بھلیسہ// بھلیسہ کے مختلف کالجوں اور اسکولوں کے طالب علموں نے مہران انجم میر ریاستی سیکریٹری نسوئی کی ہدایت کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران کے صدر عاقب جاوید کی موجودگی میں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین میں شمولیت کی۔نئے شامل ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے عاقب نے کہا کہ نسوئی بھارت میں ہی نہیں دنیا کی ایک بڑی طلباء کی تحریک ہے۔ہم ملک کے ہر ایک طالب علم کی نمائندگی کرتے ہیں، اجتماعیت سوشلسٹ کی پیروی کرتے ہیں۔عاقب نے مزید کہا کہ طلبہ کی یہ تنظیم ذات، نسل، علاقائی، مذہبی یا لسانی وابستگیوں سے قطع نظربھارت کے لاکھوں طلباء کے کاز کے لئے سرگرم ۔انہوں نے کہا کہ نسوئی دنیا کی سب سے بڑی طلباء جمہوری یونین ہے جسے کیرالہ اسٹوڈنٹس یونین اور مغربی بنگال چھاتر پریشد کو جمع کر کے وزیر اعظم اندرا گاندھی نے9اپریل 1969میں بنایا تھا۔اس موقع پر جنہوں نے خطاب کیا ان میں شیتل کوتوال کالج نائب صدر،جنرل سیکریٹری محمد حسین،سیکریٹری یونس فرید، کو آرڈی نیٹر نثار ملک،دلجیت سنگھ،مہدی حسن،ثاقب زرگر،مبشر حسین،منوج سنگھ،راشد حسین چھتر سنگھ، شاکر حسین،شبیر احمد،ناصر حسین سجاد حسین کلیان سنگھ شامل تھے۔