اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں آگ کی ہولناک واردات میں 3منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کی درمیانی شب کو ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ کے گاؤں سمائی میں محمد یونس ولد عبد الرشید کے تین منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور چند ہی منٹوں میں پورے مکان میں پھیل گئی۔اس دوران مقامی لوگ ،پولیس و سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی شروع کی تاہم آگ کی اس ہولناک واردات میں 3 منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا ہے جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔ادھر پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔